
ارض فلسطین پر جاری صہیونی بربریت کو رکوانے کے لیے امت مسلمہ وحدت کا مظاہرہ کرے،واجد برکی
فلسطینیوں اور کشمیریوں کے غم یکساں ہیں،کشمیری اپنے فلسطین کے بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں
منگل 15 اپریل 2025 14:36
(جاری ہے)
اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر موثر اقدام اٹھانے سے تاحال قاصر ہے،نوجوان صہیونی مظالم کو سوشل و ڈیجٹل میڈیا پر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے وجود سے مشرق وسطیٰ کے امن کو خطرات لاحق ہیں امت مسلمہ وحدت کا مظاہرہ کرے اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی کمپین کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کرے، اسرائیلی بربریت کا نشانہ معصوم فلسطینی بن رہے ہیں، مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں محصور نہتے مسلمانوں کی المناک داستانیں بھی عالمی ضمیروں کو جھنجھوڑنے سے قاصر ہے، مزاحمت ہی حل ہے یہود و ہنود سے ان کے لہجے میں بات کرنی ہو گی انھوں نے کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو اسرائیلی بربریت سے بچانے کے لیے ہارڈ سٹانس لینا ہوگا اسرائیلی سرماؤں نے انسانیت کی ساری حدیں پار کر لی ہیں، غزہ کی بے بسی پر عالمی طاقتوں کی خاموشی بھی مجرمانہ فعل ہے، مسلمان قبل اول کی حفاظت کے لیے آگے بڑھیں، اگر مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل نہ نکالا گیا تو مشرق وسطیٰ کے دیگر اسلامی ممالک بھی اسرائیلی وحشت کا نشانہ بن سکتے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت پر ٹھوس اقدام اٹھائے بصورت دیگر امت مسلمہ وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کے خلاف انتہائی اقدام کے لیے حکمت عملی وضع کرے۔

مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.