وادی ء لیپہ کی عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کیا جائے ،آل پارٹیز الائنس

منگل 15 اپریل 2025 15:18

وادیء لیپہ ،ہٹیاں بالا، مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)آل پارٹیز الائنس نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں نو ارب روپے کی خطیر رقم سے مستحقین کی امداد کیلئے قائم ویلفیئر فنڈ اورعلاج صحت کارڈ کی اجرائیگی میں حائل رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سپیشل پاور ایکٹ کا نفاذ عمل میں لایا جائے وفاقی اور آزاد کشمیر حکومتیں لائن آف کنٹرول وادیء لیپہ کی 80 ہزار آبادی کی انسانی زندگیوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ناقابلِ تسخیر دفاع، سیاحت کے فروغ ہائیڈرل منرل پراجیکٹس کیلئے ٹنل تعمیر کے میگا پراجیکٹ کیلئے 20014 کی طرز پر بجٹ میں فنڈز مختص کر کے وعدے پورے کئے جائیں۔