قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن سندھ حکومت کاعمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

منگل 15 اپریل 2025 15:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔