اسٹیج ڈانسرکو قتل کرنے میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی گئی

منگل 15 اپریل 2025 16:29

اسٹیج ڈانسرکو قتل کرنے میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے اسٹیج ڈانسر کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد امین نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ جرم کے خلاف تھانہ اقبال ٹائون پولیس نے 2022میں مقدمہ درج کیا۔

(جاری ہے)

پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 18گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گے۔ مجرم پر اسٹیج ڈانسر شازیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور انکی دو بہنوں کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔عدالت نے تمام گواہوں کو شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مجرم وارث کوسزائے موت اورپانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، فیصلے کے بعد مجرم کو جیل منتقل کردیا گیا۔