رائے ونڈ ششماہی جوڑ میں 2لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

منگل 15 اپریل 2025 16:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)رائے ونڈ ششماہی جوڑ میں دو لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ،104ممالک کے 3700غیر ملکی مندوبین پہنچے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اختتام پذیر ہونیوالے ششماہی اجتماع (پرانے کے جوڑ )میں شرکاء کی تعداد دولاکھ بتائی جارہی ہے 1673جماعتیں دعوت وتبلیغ کیلئے رائے ونڈ تبلیغی مرکز سے روانہ ہوئیں جن میں چلہ لگانے والی جماعتیں 1221،اندرون ملک سال بھر کیلئے تبلیغ پر جانیوالی 60جماعتیں ،بیرون ملک سال اور سات ماہ روانگی کیلئے 62جماعتیں ،جبکہ غیر ملکی مندوبین کی 330جماعتیں دنیا بھر میں دعوت وتبلیغ کے امور سرانجام دینگی ،رائے ونڈ ششماہی اجتماع کے موقع پر تمام سرکاری اداروں نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ،تمام جماعتوں کی روانگی شیڈ ول کے مطابق ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :