پشاور ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ کے پی کو 40روزہ حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

منگل 15 اپریل 2025 16:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی کو 40روزہ حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی میٹنگ تھی اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ تمام کیسز کی رپورٹ آچکی ہے یا نہیں ، جس پر وکیل نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی صرف ایک انکوائری وزیراعلیٰ کے خلاف چل رہی ہے ۔

وکیل درخواست نےکہا کہ 66مختلف مقدمات وزیراعلیٰ کیخلاف درج ہیں ۔عدالت نے کہاکہ جتنا وقت آپ مانگ رہے ہیں وہ ہم نہیں دے سکتے ، بعد میں عدالت نے وزیراعلیٰ کو چالیس روز تک حفاظتی ضمانت دے دی ۔عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔