تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس کی شراب کی غیرقانونی تیاری کے خلاف کامیاب کارروائی

منگل 15 اپریل 2025 17:32

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان:تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے شراب کی غیرقانونی تیاری کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا نیٹ ورک بے نقاب کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ایس ڈی پی او پروآ سرکل نور حیدر خان اور ایس ایچ او فہیم ممتاز خان کی قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک خفیہ شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی تیار شراب، شراب سے بھرے ڈرم، کشید کے آلات اور گیس سلنڈرز برآمد کیے۔ بھٹی کے مالک خالد نامی ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی شراب کی تیاری اور فروخت کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

متعلقہ عنوان :