پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس سیل کی سیکرٹری جنرل ملائکہ رضا کی ندیم افضل چن سے ملاقات ،انسانی حقوق سے متعلق امورپر گفتگو

منگل 15 اپریل 2025 17:36

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس سیل کی سیکرٹری جنرل ملائکہ رضا نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن سے ملاقات کی جس میں انسانی حقوق سے متعلق مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملائکہ رضا نے ندیم افضل چن کو پھول پیش کیے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ملائکہ رضا نے ندیم افضل چن کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملائکہ رضا نے ندیم افضل چن کو پارٹی میں مثبت کردار پر سراہا۔ ملائیکہ رضا نے کہاکہ ندیم افضل چن سے ملاقات میں انسانی حقوق کے متعلق مختلف امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ عنوان :