اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہزارہ ڈویژن کی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد کو نئی پوسٹنگ پر مبارکباد

منگل 15 اپریل 2025 18:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک خان افسر ہزارہ ڈویژن نے نو تعینات ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد سعید جدون کو ان کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ملک خان افسر نے سعید جدون کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں افسران نے باہمی تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

ملک خان افسر نے کہا کہ سعید جدون ایک تجربہ کار، محنتی اور فرض شناس آفسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعید جدون نئی تعیناتی میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔ سعید جدون نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو دیانتداری، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے ادا کریں گے۔ انہوں نے اینٹی کرپشن کے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا۔