ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسوت کا بٹگرام بازار کا دورہ، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا

منگل 15 اپریل 2025 18:31

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں اشیائے خورد و نوش کے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

معائنہ کے دوران انہوں نے جنرل سٹور اور بیکری ہوٹل اور دیگر دکانوں پر اشیائے خوردنوش کی قیمتیں معلوم کرنے کے بعد متعدد دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا اور ان کو ہدایت کی گئی کہ تمام اشیا سرکاری نرخنامہ کے مطابق فروخت کی جائیں اور صفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :