12 سالہ سوتیلی بیٹی کے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مر قید

منگل 15 اپریل 2025 22:10

12 سالہ سوتیلی بیٹی کے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں نامزد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے 12 سالہ سوتیلی بیٹی کے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی عدالت نے ملزم کو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے تھانہ روات پولیس نے گزشتہ سال 4 اپریل کو متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں چوہدری خلیل کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376.iii کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ مدعیہ کے دوسرے شوہر نے اسکی 12 سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید کے ساتھ 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی�

(جاری ہے)