کرینہ کپور کے چھمک چھلو پر شاندار ڈانس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

منگل 15 اپریل 2025 22:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)کرینہ کپور نے دبئی میں چھمک چھلو گانے پر شاندار ڈانس کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور ایک مشہور جیولری برانڈ کے ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچی تھیں جہاں انہوں نے گانے چھمک چھلو پر پرفارم کر کے تقریب میں رنگ جما دیا، وہ پیسٹل رنگ کے روایتی لباس میں نہایت دلکش دکھائی دیں۔ان کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی، دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ایک فین پیج نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کرینہ نے چھمک چھلو پر ڈانس کر کے میرا دن بنا دیا۔