سکھر میں سیپکو اہلکاروں نے کرپشن کی تمام حدیں پار کر دی ہیں،سید ناصرحسین شاہ

منگل 15 اپریل 2025 22:48

سکھر میں سیپکو اہلکاروں نے کرپشن کی تمام حدیں پار کر دی ہیں،سید ناصرحسین ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سکھر شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے تاجر برادری کی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے شہر کے ترقیاتی کام90فیصد مکمل ہو چکے ہیں اور باقی بھی جلد مکمل ہو جائینگے ، پاکستان پیپلز پارٹی تاجر برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی اور ان کی فلاح وبہبود سمیت ان کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کے رکن ایگزیکٹیو کمیٹی ملک محمد جاوید کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں عمران بندھانی و دیگر شامل تھے گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ ترجمان حکومت سندھ و مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ بھی موجود تھے ۔