صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

منگل 15 اپریل 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نوب مغربی اور جنوب مشرقی میدانی علاقوں اور نشیبی علاقوں کے کچھ حصوں میں بہت گرم دن اور گرم راتوں کا امکان ہے۔ وسطی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 45.5 جبکہ نوکنڈی میں 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :