تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیراہتمام ایک عظیم الشان دسویں قومی تعلیمی کانفرنس

منگل 15 اپریل 2025 23:04

فرید آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیراہتمام ایک عظیم الشان دسویں قومی تعلیمی کانفرنس کااہتمام پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال بمقام رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہوااس پروگرام کوکامیاب بنانے میں مصباح الاسلام عابدمحمدعثمان عبدالرازاق محمدرمضان سیال ودیگر نے اہم کردار ادا کیا ہے اس وقت مرداور خواتین کثیرتعدادمیں تشریف لائے ہوئے تھے اساتذہ سے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا انھوں نے کہاکہ ہمیں ایک عظیم الشان مسلمان استاد اور مسلمان نصاب کی اشد ضرورت ہے جوکہ مسلم معاشرے میں بہت ضروری ہے عظیم الشان کانفرنس میں وفاقی وزیر مملکت وزیر تعلیم وجیہ نے استاد کے رتبہ کوسرہاتے ہوئے کہاکہ مجھے کامیاب ہونے میں میرے استادکا کردار ہے میں نے جب بھی مرد و خواتین اساتذہ کواپنے دفتر میں پایا ہے ہمیشہ ان کوعزت کی نگاہ سے دیکھا ہے تنظیم اساتذہ کے اراکین مبارک کے مستحق ہیں جنھوں نے ہمیشہ کی طرح تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے اور ان کے جائزمطالبہ کو ہرحال میں قبول کرتے ہیں کامیاب وکامران پروگرام منعقدکرنے میں رئیس اللہ ڈنہ منگریو صدرتنظیم اساتذہ صوبہ بلوچستان نے مرکزی صدرڈاکٹرالطاف حسین لنگڑیال اور سیکریٹری جنرل حافظ فرمان علی عباسی وان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ احباب کی محنت سیملک بھرمیں تنظیم کی دعوت پھیلے گی وفعالیت نصیب ہوگی۔