ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی

منگل 15 اپریل 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف اسامیوں کے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی اعتراضات کی درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ کمیٹی شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کو یقینی بنا رہی ہے ،کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور صرف وہی امیدوار اہل قرار پائیں گے جو مقررہ معیار پر پورا اتریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام درخواستوں پر غیرجانبدارانہ طور پر فیصلہ کیا جائے گا اور یہ کمیٹی تمام کاغذات کی جانچ پڑتال دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :