ًپولیس ٹرک پر حملہ قابل مذمت،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد ضروری،خالد مسعود سندھو

منگل 15 اپریل 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے مستونگ کے علاقے شمس آباد میں پولیس ٹرک پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ہمارے بہادر سپاہیوں کو نشانہ بنا کر وطن عزیز کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے سب کو متحد کرے گی۔

خالد مسعود سندھو نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :