mبارک اوباما ہارورڈ یونیورسٹی کی حمایت میں سامنے آ گئے

تعلیمی اداروں کی آزادی کو سلب کرنے کی غیر قانونی کوشش کو مسترد کر کے ہارورڈ نے دیگر اداروں کیلئے مثال قائم کی

منگل 15 اپریل 2025 20:50

۹واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء)سابق امریکی صدر بارک اوباما نے امریکا کی صفِ اوّل کی ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار کی حمایت کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کی حمایت میں پیغام جاری کیا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات کے خلاف آواز بلند کرنے کو خوب سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ تعلیمی اداروں کی آزادی کو سلب کرنے کی غیر قانونی کوشش کو مسترد کر کے ہارورڈ نے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا کر کے ہارورڈ نے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بتایا ہے کہ تمام طلبہ فکری تفتیش، سخت بحث اور باہمی احترام کے ماحول سے فائدہ اٹھا سکیں۔بارک اوباما نے امید ظاہر کی ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کی پیروی کرتے ہوئے دیگر ادارے بھی ایسا کریں گے۔