اسلام آباد، خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل

پولیس حکام نے فوری کارروائی ،سب انسپکٹر عامر حیات کو نیا ایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کر دیا

منگل 15 اپریل 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)تھانہ سہالہ میں خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر بیٹھ کر ویڈیوبنانے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خاتون نے تھانے میں آزادانہ آمد و رفت کی ،واقعے پر پولیس کے اعلی حکام نے سخت نوٹس لیا اور اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او ظفر گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر یاسر کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر عامر حیات کو نیا ایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کر دیا ہے۔معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :