راولپنڈی، شادی میں کھانا کھانے سے 139افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار،مقدمہ درج

پکوان سینٹر کے مالک ،ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ،میڈیکل نہ ہونے کا انکشاف

منگل 15 اپریل 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے موضع ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے جس پر جاتلی پولیس نے محکمہ ہیلتھ کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک اور ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور میڈیکل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے، اطلاع پر عمیر شفیق جس نے کھانا پکوایا تھا کے پکوان سینٹر پہنچے تو صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔متن میں کہا گیا ہے کہ مالک پکوان سینٹر سمیت وہاں کام کرنے والے ملازمین نے نہ تو میڈیکل رپورٹ کروائی ہوئی تھی نہ ہی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ موجود تھاپولیس کے مطابق 4ملزمان کو گرفتار کر کے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :