تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود حکومت کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے کے بجائے اس رقم کو شاہراہوں کی تعمیر پر خرچ کرنے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 15 اپریل 2025 21:42

تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود حکومت کا پٹرولیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل2025ء) تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود حکومت کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا فیصلہ، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے کے بجائے اس رقم کو شاہراہوں کی تعمیر پر خرچ کرنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کی امید لگائے عوام کے ساتھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر ہاتھ کر دیا۔

منگل کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا عندیہ دیا گیا۔ تاہم بعد ازاں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے اس رقم کو شاہراہوں کی تعمیر پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں 16 اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 12 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم اب حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مدم میں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
                                                                      

متعلقہ عنوان :