فوجی صلاحیتوں کا معاملہ ہماری ریڈ لائن ہے،ایران

فوجی صلاحیتوں پر کبھی بھی اورکسی سے بھی بات نہیں کرینگے،ترجمان پاسداران انقلاب

بدھ 16 اپریل 2025 11:52

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)ایران نے کہا ہے کہ فوجی صلاحیتوں کا معاملہ ریڈ لائن ہے جس پر کبھی بات نہیں کی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات ایرانی پاسداران انقلاب (انقلابی گارڈز) کے ترجمان علی محمد نائینی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور دفاعی صلاحیتیں ہماری ریڈ لائن ہیں جن پر کبھی بات نہیں کریں گے۔ان کا یہ بیان امریکی ایلچی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی فریق کے ساتھ مذاکرات کے آئندہ دور کا موضوع پہلے افزودگی کے پروگرام کی تصدیق ہو گا اس کے بعد ہتھیاروں کے پروگرام کی تصدیق ہوگی۔