عورت ہے، اسکا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں چیف جسٹس کا استفسار

صنم جاوید کیخلاف 9 مئی 2023 سے متعلق مقدمے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی

بدھ 16 اپریل 2025 14:13

عورت ہے، اسکا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار  صنم جاوید کیخلاف مقدمے میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف9 مئی 2023 سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریی نے کہا ہے ملزمہ عورت ہے، اس کا اجسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوسپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے خلاف 9 مئی 2023 سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملزمہ عورت ہے، اس کا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہی سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پر ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے۔سپریم کورٹ نے صنم جاوید کو نوٹس جاری کر دیا۔ ملزمہ صنم جاوید نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔