
نائن الیون حملوں بارے حقائق سامنے لا ئے جائیں، امریکی صدر کے حامی بالی وڈ اداکار کا مطالبہ
بدھ 16 اپریل 2025 15:07

(جاری ہے)
تیسرا طیارہ پینٹاگون کی عمارت سے ٹکرا یا گیا اور چوتھا پینسلوینیا کے میدان میں گر کر تباہ ہوا ۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر تقریباً 3 ہزارلوگ مارے گئے۔
میل گبسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ تین عمارتوں کو گرانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے اس بات پر خاص طور سے زور دیا کہ اس دن دو نہیں تین عمارتیں گری تھیں۔ انہوں سے سوال اٹھایا کہ آج تک کسی نے بھی یہ نہیں بتایا کہ بلڈنگ 7 سے کوئی طیارہ نہیں ٹکرایا اس کے باوجود وہ کیسے گر گئی۔میل گبسن نے کہا کہ ٹون ٹاورز کو اس طرح تعمیر کیا گیا تھا کہ ہوائی جہاز ٹکرانے کے باوجود ان کو گرنا نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی کو اس بارے بات کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی کہ اس دن واقعی کیا ہوا تھا۔میل گبسن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ 9/11 کے بارے میں سچ بتایا جائے اور تاریخ کو درست اور ہم سب کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹینڈرڈز اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق عمارت 7 طیارے سے ٹکرانے والے ٹاورز میں سے ایک کے ملبے سے لگنے والی آگ کی وجہ سے گر گئی۔ واضح رہے کہ اپنے انٹرویو میں امریکی کانگریس کے سابق رکن کرٹ ویلڈن نے سازشی تھیوری تیار کرنے کےاپنے اوپر لگائے گئے الزام کو مسترد کر دیا اور دعویٰ کیا کہ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو باقاعدہ کورس کرائے جاتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو سازشی نظریے گھڑنے والا کیسے قرار دینا ہے۔کرٹ ویلڈن نے امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ دیانت دار افراد پر مشتمل کمیشن تشکیل دیں جو 9/11 سے متعلق حقائق کو تلاش کر کے سامنے لائے۔واضح رہے کہ ماضی میں امریکی حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے 9/11 کمیشن نے تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ امریکی حکومت نے القاعدہ کی سازش یا اس پر عملدرآمد کو روکنے کے لئے 1998 سے 2001 تک کوئی موثر اقدام نہیں کیا ۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
-
یوکرین تنازعہ جاری رہا تو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے ، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.