بٹگرام میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے مہم جاری،مختلف مقامات پر بینرز آویزاں

بدھ 16 اپریل 2025 15:07

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) ضلع بٹگرام میں میڈیکل اینٹومولوجسٹ ڈاکٹر عافیہ کی زیر نگرانی ڈینگی کی روک تھام کے لئے مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سکولوں میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا اور مختلف مقامات پر انسداد ڈینگی بارے بینرز آویزاں کئے گئے۔سرکاری عملے نے دکانوں کا معائنہ ، مختلف علاقوں میں سپرے کیا ۔ اس کے علاوہ ڈینگی آؤٹ ڈور سرویلنس، سورس منیجمنٹ، مثبت جگہوں کی مکینیکل تباہی اور آگاہی مواد کی تقسیم بھی کی گئی ۔