بلوچستان ہائی کورٹ میں تعزیتی اجلاس، جسٹس (ریٹائرڈ) راجہ فیاض احمد مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا

بدھ 16 اپریل 2025 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) عدالت عالیہ بلوچستان میں قائم مقام چیف جسٹس ،جسٹس محمد اعجاز سواتی کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں عدالت کے تمام جج صاحبان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سابق جج عدالت عظمیٰ اور سابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) راجہ فیاض احمد کی وفات پر لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی قانونی خدمات کے تناظر میں بھی ان کے کردار کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔شرکا نے کہا کہ مرحوم جو ممتاز قانون دان کے ساتھ اعلیٰ پائے کے جج بھی تھے، انصاف اور قانون کی حکمرانی کےلئے ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی۔ آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :