
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے لارڈ واجد خان کی ملاقات
بدھ 16 اپریل 2025 18:03

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق، قانونی اصلاحات اور جامع ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر قانون نے پاکستان میں آئینی حقوق اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، جن میں آئین کے آرٹیکلز 20 تا 36 کے تحت تمام کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے حالیہ قانون سازی پر روشنی ڈالی جو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ایک زیادہ جامع معاشرہ قائم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے، برابری کی شہریت کو یقینی بنانے اور امتیازی سلوک کے واقعات سے نمٹنے کے لئے جاری اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ اقلیتوں کے لیے قومی کمیشن (این سی ایم) کے قیام کو ایک ایسا اہم ادارہ قرار دیا گیا جو شمولیت اور حقوق پر مبنی حکمرانی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔دونوں فریقین نے پاکستان کے سیاسی منظرنامے اور قانونی اصلاحات کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مسلسل رابطے اور باہمی سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں نے جمہوری اصولوں اور انسانی وقار کے احترام پر مبنی مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے مکالمے اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر نے لارڈ واجد خان کے دورہ پاکستان کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین پل کا کردار ادا کرنے پر برطانوی۔پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو تسلیم کیا۔ ملاقات کا اختتام اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ ادارہ جاتی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ دوستی اور باہمی احترام کے جذبے کی حقیقی عکاسی ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.