ممبر قائمہ کمیٹی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

بدھ 16 اپریل 2025 18:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) ممبر قائمہ کمیٹی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ملک منصور افسر نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ہسپتال آمد پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اکرام اللہ خان اور دیگر سٹاف نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈ کا بھی وزٹ کیا اور علاج معالجے کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ جس طرح ہیلتھ کے لیے کام کر رہی ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، گورنمنٹ ہسپتالوں میں غریب کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر انا شروع ہو گئی ہیں اور انشاءاللہ انے والے وقتوں میں مزید بہتری نظر آئے گی۔

ملک منصور افسرنے میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کی کارکردگی کو بھی سرہا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :