فیصل آباد ، شہراورگردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 16 اپریل 2025 18:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 110سے زائد مقامات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ موٹرسائیکل چوروں کا گروہ متعدد شہریوں کو پیدل کر گیا ،آن لائن کے مطا بق اقبال سٹیڈیم کے قریب احتشام سے 26ہزار، سول ہسپتال کے باہر سید یاور علی سے جھپٹا مار کر فون، لاری اڈا کے قریب غلام صابر سے 10ہزار و فون، چباں روڈ پر محمد زبیر سے سوا لاکھ روپے و فون، شاداب کالونی کے فیصل سے جھپٹا مار کر فون، محمد پورہ کے قریب منیر احمد سے موٹر سائیکل و فون، دھوبی گھاٹ کے قریب سعد اسامہ سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، محلہ صادق آباد کے قریب غلام مرتضیٰ سے نقدی و فون، اچکیرہ کے عمران کے گھر سے چار لاکھ کے زیورات چوری، سدھوپورہ میں رفاقت حسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، لاہوری چوک مشتاق کے ڈیرہ سے مویشی، ایڈن ایگزیکٹو کے محمد علی قریب سے موٹر سائیکل و نقدی چھین لی‘ سعید پارک کے میاں خان کے گھر کا صفایا کر دیا،لائلپور گیلریا کے قریب یحییٰ سے 20ہزار پرس، ڈھڈی والا کے ساجدعلی سے 63ہزار و فون،جڑانوالہ روڈ پر غلام مصطفی سے جھپٹا مار کر فون، عبداللہ پور کے قریب سلیم سے جھپٹا مار کر فون، یونیورسٹی چوک میں اویس کی ہمشیرہ سے پرس،26ج ب کے بشارت علی سے 10ہزار و فون، بھائی والا کے قریب پرویز اقبال سے نقدی و فون، ڈرائی پورٹ کے حسن اکرم سے نقدی و فون، 114ج ب کے حسن شفیق سے 15ہزار و فون،190ر ب کے عرفان سے 25ہزار و فون، 157ر ب کے وسیم احمد کی حویلی سے بھاری مالیت کے مویشی چوری، پیپلز ٹائون کے عظیم کی ہمشیرہ سے زیورات، نقدی و فون، 242ر ب کے الیاس کی دکان سے بیٹریاں چوری، ساندل بار کے قریب مظہر اقبال سے ایک لاکھ30ہزار و فون، 38ج ب کے اسلم سے 7ہزار و فون، حسنین چوک کے قریب اکرام سے 30ہزار و فون،232ر ب کے کاشف کے گھر کے باہر سے 2بکرے، مکوآنہ چوک میں شاہد علی سے نقدی و فون، 232ر ب کے قریب سید سمیر اشرف سے 2لاکھ و فون چھین لیا‘ رسالہ روڈ پر آصف سی23ہزار و فون، رچنا ٹائون کے قریب کامران حیدر سے نقدی و فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

عوامی ٹائون کے فدا حسین سے نقدی و فون، 240موڑ کے قریب شاہ نواز سی70ہزار ، فون، فضل الٰہی سے 20ہزار و فون، لاہور روڈ پر عارف حسین سی55ہزار و فون، ڈی پی ایس سکول جڑانوالہ کے قریب محی الدین سے 35ہزار، 64گ ب کے شہباز سے نقدی و فون، 123گ ب کے قریب عطا محمد سے موٹر سائیکل نقدی و فون،30گ ب کے سیف الرحمن سے نقدی و فون، 371گ ب کے عبدالرئوف سے 12ہزار و فون، 28گ ب کے قریب ندیم سی45ہزار، 99ر ب کے عدنان، 97ر ب کے انور کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 97ر ب کے نصیر احمد سے نقدی و فون، 425گ ب کے گل محمد سے 26ہزار و فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے علی عابد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے سلمان سے 20ہزار و فون، پنڈی شیخ موسیٰ کے ساجد حسین کا گھر لوٹ لیا، کنجوانی کے نصرت سے چار لاکھ لوٹ لیے، مدینہ ٹائون کے قریب عظیم سے 20ہزار، گجراتی موڑ پر عابد حسین سے موٹر سائیکل ، نقدی و فون چھین لیا۔

دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، علاوہ ازیں خدمت مرکز سے سلمان، رشید آباد کے نوید احمد، نڑ والا روڈ سے عمر فاروق، اے بی سی روڈ پر دانیال، ارشد ٹائون سے عبدالرحمن، مدینہ ٹائون سے شمعون، نعمت کالونی سے شوکت علی، بھائی والا کے شان مسیح،158ر ب کے نعیم الرحمن، ڈی ٹائپ کالونی فوجی چوک سے عبداللہ، نواز شریف پارک سے دانیال، ڈاکخانہ بازار جڑانوالہ سے عدنان،378گ ب کے اللہ رکھا، 266ر ب کے احمد نواز،420گ ب کے جنید، 409گ ب کے معظم علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کرنے کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔