فیصل آباد ، تھانہ صدر کے علاقہ 209 چک کے قریب خطرناک مسلح افراد کا تاجر سے 10لاکھ بھتہ کا مطالبہ

بدھ 16 اپریل 2025 18:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)تھانہ صدر کے علاقہ 209 چک کے قریب خطرناک مسلح افراد کا تاجر سے 10لاکھ بھتہ کا مطالبہ، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق 209 چک کے تاجر زاہد محمود نے بتایا کہ خطرناک ملزمان راشد وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر پہلے اس سے 20لاکھ بھتہ وصول کیا اور گزشتہ روز دوبارہ 10لاکھ کا مطالبہ کر دیا۔ انکار کرنے پر اسکو اور اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :