چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن سرویلینس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر ستارہ امتیازملٹری (ر) کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس آمد ضلعی و دیگر پولیس ونگز کے افسران سے تفصیلی میٹنگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں پولیس کی قربانیوں کو سراہا ڈی پی او آفس سبزہ زار میں پودا بھی لگایا

بدھ 16 اپریل 2025 19:24

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن و سرولینس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤلدین ستارہ امتیاز (ر) نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ویژن تھانہ کی سطح عوام الناس کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں پولیس فورس کو ہر لحاظ سے مضبوط ادارہ بنایا جائے گا جس کیلئے تمام تر وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت سیاسی اثر و رسوخ سے بالا تر رکھتے ہوئے تمام محکموں کی طرف سے شہریوں کو برابری کی بنیاد پر خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، ضلع رحیم یار خان پولیسنگ کے لحاظ سے چیلجنگ ہے جس پر حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، ڈائریکٹر آپریشن میجر (ر) نوید اسلم، کوآرڈینیٹر عمر فاروق بھٹی اور ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد کے ہمراہ ڈی پی او آفس کمیٹی روم میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میٹنگ میں ایس پی ہیڈ کوآرٹر چوہدری سعید احمد، سرکل پولیس افسران اے ایس پی انعام اللہ، ڈی ایس پی پیز آصف رشید، شہنشاہ احمد خان، اشرف قریشی، اظہر اقبال، فخر زمان، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اصغر علی، ڈی او سی ٹی ڈی نصراللہ خان، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شہباز نادر، ڈی ایس پی موٹر وے نعیم اقبال، انچارج سکیورٹی برانچ حسین رضا نظامی، سپیشل برانچ سے سب انسپکٹر اشعر نواز، پٹرولنگ پولیس سے سب انسپکٹر مدثر حسین، ریڈر ٹو ڈی پی او انسپکٹر شبیر احمد، پی آر او ٹو ڈی پی او و او ایس آئی سب انسپکٹر سیف علی وینس، پی ایس او ٹو ڈی پی او احمد نواز چیمہ و دیگر شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ عوام الناس کو تھانہ کی سطح پر میرٹ کی فراہمی یقینی ہو جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں اس لیے پولیس افسران اس سلسلہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور اسے ہر صورت ممکن بنانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو مضبوط ادارہ بنانے کے لیے حکومت پنجاب وسائل کی فراہمی جاری رکھے ہوئے جیساکہ کچہ میں ہارڈ ایریا الاؤنس دیا گیا اور دیگر سہولیات و ویلفیئر کی فراہمی کے لیے بھی بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ پولیس فورس بھر پور طور پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور کریمینلز کی سرکوبی کرنے میں سرخرو رہے، شہریوں کی مدد کے لیے تھانہ بنیادی اکائی ہے، حکومت سیاسی اثر و رسوخ کو بالا تر رکھتے ہوئے تمام محکموں سے شہریوں کو برابری کی سطح پر خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے رحیم یارخان کی پولیس فورس کی عوام کی جان و مال کے تحفظ میں پیش کی جانے والی قربانیوں کا اعترف کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ رحیم یارخان پولیس بہادر فورس ہے جس نے فرض کی راہ میں بے مثال و لازوال قربانیاں پیش کیں ہیں، انہیں خوشی ہے کہ پولیس فورس بلند مورال کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی یقینی بنا رہی ہے، رحیم یارخان ڈسٹرکٹ تین صوبوں کی ٹرائی اینگل پر واقع ہے جس میں پولیسنگ چیلجنگ ہے اس لیے حکومت پنجاب اس پر خصوصی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے وسائل کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، انہوں نے موٹر وے اور ٹریفک پولیس کے بارہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کا سفر محفوظ بنانے کے لیے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائے رکھیں اور اپنی ذمہ داری سے احسن طور پر عہدہ براہ ہوں، پنجاب حکومت نے ون ونڈو یونٹ کے تحت ایک چھت تلے خدمت مرکز، تحفظ مرکز، میثاق سنٹر کے ذریعے بلا شبہ مثالی اقدام اٹھایا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، انہوں نے ضلع رحیم یارخان کو انڈسٹریل و معاشی لحاظ سے اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تمام اداروں کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کہ انہوں نے اس موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور طرز زندگی کو بہتر بنانے اور قانوی کی عمل داری کے لیے جاری کردہ تمام احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، قبل ازیں شرکاء میٹنگ نے انہیں فرداً فرداً اپنا تعارف کروایا اور ایس اپی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد نے انہیں اور ان کے وفد کو ڈی پی او آفس میں خوش آمدید کہتے ہوئے میٹنگ کے آغاز میں ضلع کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ضلع میں امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پولیس کی حاصل شدہ کامیابیوں، قربانیوں اور عوام الناس کے تحفظ اور انہیں میرٹ و انصاف کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے مکمل آگاہی فراہم کی، میٹنگ کے اختتام پر چیئرپرسن وزیر اعلی پنجاب بابر علاؤالدین نے ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور دعا کی۔