چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 16 اپریل 2025 22:05

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلند کرے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور سینیٹر پلوشہ خان سمیت تمام سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔