وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے 9لاکھ سے متجاوز

غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ء بدستور جاری‘ رپورٹ

بدھ 16 اپریل 2025 22:28

وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے 9لاکھ سے متجاوز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)پاکستان میں غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا ء کا عمل تیزی سے جاری ہے،وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے 9لاکھ سے تجاوز کرگئی۔غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلا ء کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

15اپریل کو صرف ایک دن میں 7ہزار 138سے زائد افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر 9لاکھ 61ہزار 704غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، حکومت پاکستان کی جانب سے ان افراد کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :