Live Updates

ٹائیگر ہمیشہ زندہ رہے گا، اکشے کمار کا فلم سکندرپر ردِعمل

بدھ 16 اپریل 2025 22:54

ٹائیگر ہمیشہ زندہ رہے گا، اکشے کمار کا فلم سکندرپر ردِعمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)اکشے کمار نے سلمان خان کی فلم سکندر پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیگر ہمیشہ زندہ رہے گا۔بالی ووڈ کے 2بڑے سپر اسٹارز اکشے کمار اور سلمان خان ایک دوسرے کو کھل کر سپورٹ کرنے سے نہیں ہچکچاتے، حال ہی میں اکشے کمار نے سلمان خان کی فلم سکندر سے متعلق ردعمل دیا، جو باکس آفس پر اپنی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔

(جاری ہے)

اکشے کمار دہلی میں Kesari: Chapter 2کی خصوصی اسکریننگ کے دوران میڈیا سے بات کر رہے تھے، جب ان سے بڑے بجٹ کی فلموں کے فلاپ ہونے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دیکھیے یہ غلط بات ہے، ایسا ہو نہیں سکتا، ٹائیگر زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، سلمان ایسی نسل کا ٹائیگر ہے جو زندگی میں کبھی مر نہیں سکتا۔ان کے اس بیان کو مداحوں نے خوب سراہا ہے، خاص طور پر سلمان خان کے فینز نے، جو اس وقت سکندر کے مایوس کن ریسپانس پر افسردہ تھے۔فلم کی پروموشن بھرپور انداز میں کی گئی لیکن باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات