بینظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو ٹھپہ بھی تیر پر لگاؤ، پی پی رہنما کی ووٹرز کو تلقین

بدھ 16 اپریل 2025 22:57

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ووٹ مانگنے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں، مستحقین سے کہا بینظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو تیر پر ٹھپہ لگاؤ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن (آج) جمعرات کو ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔رکن ضلع کونسل اور پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما نور جہاں گھیلڑو عمرکوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچیں۔پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے مستحق خواتین سے تیر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو ووٹ بھی تیر کو دو۔