جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی 12 روز بعد رہا ہو گئے

بدھ 16 اپریل 2025 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء) جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی 12 روز بعد رہا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی کو 4اپریل کو 3ایم پی او کے تحت ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لینے کے بعد انہیں سرکٹ ہاوس سبی میں نذر بند کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نوابزادہ گہرام بگٹی کو رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ سبی سے ڈیرہ بگٹی کے لئے روانہ ہو گئے