پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 16 اپریل 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لئے 18 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، سینیٹ کی نشست کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار ایک لاکھ روپے کے پے آرڈر/ بینک ڈرافٹ کے ساتھ بلاول ہائوس کراچی میں درخواستیں ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :