57سالہ ارباز خان اور شورا کے ہاں پہلے بچے کی متوقع آمد کی خبریں

ارباز خان کی شورا خان سے شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر ہوئی تھی

جمعرات 17 اپریل 2025 12:29

57سالہ ارباز خان اور شورا کے ہاں پہلے بچے کی متوقع آمد کی خبریں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بالی وڈ کے 57 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور 35 سالہ میک اپ آرٹسٹ شورا کے ہاں پہلے بچے کی آمد کے امکان کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ ارباز خان کی شورا خان سے شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر ہوئی جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

سلمان خان کے بھائی کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل ان کی 1998 میں مشہور رقاصہ ملائیکہ اروڑہ سے شادی ہوئی تھی اور 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ان خبروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب بھارتی انٹرٹینمٹ ویب سائٹ ’’پنک وِلا‘‘نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعوی کیا گیا کہ ارباز اور شورا ایک میٹرنیٹی کلینک سے نکل رہے ہیں۔اداکار کے ہاتھ میں ایک فائل بھی پکڑی دیکھی جاسکتی ہے۔ویڈیو پر کیپشن درج تھا کہ ارباز اور شورا کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ تاہم اس حوالے سے جوڑے یا خاندان میں سے کسی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔