یورپی یونین کی سیاسی پناہ کے حصول کے لیی7محفوظ ممالک کی نئی فہرست جاری

کئی رکن ممالک کو سیاسی پناہ کی درخواستوں سے متعلق بیک لاگ کا سامنا ہے،یورپی کمیشن

جمعرات 17 اپریل 2025 13:34

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)یورپی یونین نے سات ایسے ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ یہ فہرست ایسے حالات میں سامنے آئی ہے جب سیاسی پناہ کے متلاشی شہریوں کے لیے ضوابط کو سخت بنایا جا رہا ہے۔یورپی یونین کمیشن نے کہا کہ وہ کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصرم انڈیا، مراکش اور تیونس کو سیف کنٹریز آف اوریجن کے طور پر تجویر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد یورپی یونین کے بلاک میں شامل حکومتوں کو مذکورہ ممالک کے پناہ کے متلاشی شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کے عمل کو تیز کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت مینگوس برونر نے کہا ہے کہ کئی رکن ممالک کو سیاسی پناہ کی درخواستوں سے متعلق بیک لاگ کا سامنا ہے، اس لیے ہم سیاسی پناہ کے عمل کو تیز کرنے کے جو کچھ بھی کر سکیں، وہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں شمولیت کے امیدوار ممالک بھی اصولی طور پر محفوظ ممالک کے معیار پر پورا اتر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ یورپی یونین میں شامل ممالک کی حکومتوں پر تارکین وطن کی غیرقانونی آمد اور ان کی ڈی پورٹیشن کے حوالے سے کافی دباو ہے۔