
اسلام آباد میں پڑنے والے اولوں کا سائز ٹمپریچرکنٹراسٹ کی وجہ سے بڑا ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات
طوفانی بارش سے متعلق پیشگوئی پہلے کی جاچکی تھی اور 14 اپریل کو بتا دیا تھا کہ مغربی ہواﺅں کا سلسلہ داخل ہو گا، اسلام آباد میں گزشتہ روز تیز ہوائیں چلی تھیں مگر بارش زیادہ نہیں ہوئی، انجم نذیر ضیغم کی گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 17 اپریل 2025
13:03

(جاری ہے)
گزشتہ روز اسلام آباد کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ٹمپریچر کنٹراسٹ ہونے کی وجہ سے اولے کا سائز بڑا ہوا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح گزشتہ روز اسلام آباد میں شدید گرمی کی لہر کے دوران اچانک آسمان نے اولے برسائے اور شدید ژالہ باری سے سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس طرح کی ژالہ باری دوبارہ بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب موسم بدل رہا ہوتا ہے تو اس طرح کے ایونٹ ہوتے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ پہلے جاری کیا جا چکا تھا۔علاوہ ازیں ہیٹ ویو کی لہر بھی آئندہ کچھ دنوں میں پیش آ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے۔آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر صوبے کے بیشتر اضلاع میں کل بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور میں بھی موسم خشک رہے گا۔ آج بارش کا امکان نہیں ہے، کل لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معمر افراد کی دیکھ بھال کے ادارے
-
دفاعی بجٹ میں اضافہ، اخراجات بھی تو کم ہو سکتے تھے
-
پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا
-
ہوسکتا ہے خیبرپختونخواہ میں دو چار پارٹیاں ملکر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، خواجہ آصف
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں اور اسرائیلی بمباری بھی جاری
-
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
-
اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، شہریوں کیلئے نئی سہولیات کی تفصیل بتادی گئی
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
-
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.