Live Updates

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز حاصل

سب سے زیادہ 200 پلس رنز میں لاہور قلندرزکی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی،ایونٹ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 17 اپریل 2025 15:33

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز حاصل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 200 پلس رنز میں لاہور قلندرزکی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔لاہور قلندرزنے اب تک 13 مرتبہ 200 یا زائد کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاملے میں ملتان سلطانز سب سے آگے ہے جس نے 14 مرتبہ 200 پلس اسکور بنائے اور پشاور زلمی ایسے 12 اسکورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ گزشتہ دنوں کراچی کنگز کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا، اس سے قبل ٹیم کا کنگز کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل 190 رنز تھا جو لاہور میں 2 وکٹ پر 2020 میں بنایا تھا۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات