چھتیس گڑھ، فورسز اہلکاروں نے دو قبائلی ہلاک کر دیئے

جمعرات 17 اپریل 2025 15:33

رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میںفورسز اہلکاروں نے قبائلی برادری کے دو افراد ہلاک کر دیئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی نیم فوجی دستوں اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) نے قبائلی برادری کے افراد کو بستر ریجن کے کلیم برگم دیہات کے جنگلات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ مرنے والے نکسل علیحدگی پسند تھے۔اس سے قبل فورسز نے چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں 12اپریل کو ایک آپریشن کے دوران تین قبائلی افراد مار دیے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے رواں برس اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران قبائلی برادری کے 140 سے زائد افراد ہلاک کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :