سانگلہ ہل، میونسپل کمیٹی نے ملی بھگت کرکے بغیر نیلامی ریزرو پرائس پردکانیں الاٹ کردیں

جمعرات 17 اپریل 2025 15:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)مقامی میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے ملی بھگت کرکے بغیر نیلامی ریزرو پرائس پر دکانیں سابق کرایہ داران کو ہی الاٹ کردیں،دکانیں کم کرایہ پر دی گئیں،جسکی وجہ سے ادارہ کو مالی نقصان ہوگا،محمد ابوذر راجپوت نے کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کو درخواست دے دی،ایک شہری راشد اعوان کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی ملکیتی دکانوں کی اوپن اور منصفانہ نیلامی ہونی چاہیے،پچھلے 40 سال سے قابض لوگوں کو دوبارہ بغیر نیلامی کے دکانیں دینا شہر سانگلہ ہل سے سراسر زیادتی ہوگی، اخبارات میں نیلامی کا اشتہار دینے کے باوجود نیلامی نہ کروا کر انتظامیہ نے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ عوام کے جذبات بھی مجروح کیے ہیں، بغیر نیلامی کے 40 سال سے موجود لوگوں کو دوبارہ دکانیں الاٹ کرنا غیر قانونی بھی ہے اور سانگلہ ہل سے زیادتی بھی ہے، میں شہر کا بیٹا ہونے کے ناطے اس کی پر زور مذمت بھی کرتا ہوں اور اس کے خلاف آواز بھی بلند کروں گا،راشد اعوان نے میونسپل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد اس کی اوپن اور اور منصفانہ نیلامی کی جائے،تاکہ سب سے زیادہ بولی دینے والے کو یہ دکانیں الاٹ کی جائیں، عوام کو اس نیلامی میں حصہ لینے کا موقع دیا جا سکے، دکانوں پر 40 سال سے قابض لوگوں کا سانگلہ ہل نہیں یہ شہر تمام شہریوں کا ہے۔

متعلقہ عنوان :