امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ہاورڈ یونیورسٹی کو غیر ملکی طلبہ کے داخلے پر پابندی کی دھمکی

جمعرات 17 اپریل 2025 15:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے ہارورڈ یونیورسٹی کو دھمکی دی ہے کہ کچھ ویزا ہولڈرز بارے معلومات شیئر کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات پورے نہ کرنے پریونیورسٹی پر غیر ملکی طلبہ کو داخلے دینے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹریرسٹی نوم نے گزشتہ روز بیان میں ہارورڈ یونیورسٹی کو 2.7 ملین ڈالر سے زیادہ کی 2 ڈی ایچ ایس گرانٹس کو ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔