کینیا کے صدر 22 اپریل سے چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

جمعرات 17 اپریل 2025 17:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) کینیا کے صدر ولیم روٹو 22 اپریل سے چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کینیا کے صدر ولیم روٹو اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر 22 سے 26 اپریل تک چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں دونوں ممالک نے ایک جامع سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کی ہے جس کی خصوصیت متواتر اعلیٰ سطحی تبادلے، مسلسل سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، بیلٹ اور روڈ کے قریبی تعاون اور بین الاقوامی تعاون کے مسائل پر نتیجہ خیز نتائج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیا کے صدر کے دورے کے دوران چینی صدر ان کے لیے استقبالیہ تقریب اور ضیافت کا انعقاد کریں گے اور دونوں سربراہان مملکت بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی بالترتیب کینیا کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ دورہ چین اور کینیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے ، چین۔افریقہ تعاون کے فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج کو نافذ کرنے، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ افریقہ کمیونٹی کی تعمیر اور گلوبل ساؤتھ کے اندر اتحاد اور تعاون کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔