بھارتی پولیس نے جموں میں شہری کا گھر مسمار کر دیا، سامبا میں تین خواتین سمیت 9گرفتار

جمعرات 17 اپریل 2025 17:21

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع جموں میں ایک شہری کادو منزلہ رہائشی مکان مسمار کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع جموں کے علاقے برجو چک میں گلزار احمد کے گھر کو مسمار کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام نے گھر کی مسماری کا جواز فراہم کرنے کیلئے الزام عائد کیا ہے کہ 9اپریل کو ضلع سامبا میں پولیس پر ہونے والے ایک حملے میں گلزار احمد کا بھی کردار رہا ہے۔

دریں اثنا بھارتی پولیس نے ضلع سامبا کے علاقوں بلوے کھڈ اور گجر بستی میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین خواتین سمیت نو افراد کو گرفتار کر لیاہے۔ گرفتار افرادپر بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ بھی 9اپریل کے واقعے ملوث ہیں۔