مائنزاینڈ منرلزبل صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ہی: جے یو آئی

مقتدر قوتوں کے اشاروں پر اٹھارہویں ترمیم کورول بیک کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں

جمعرات 17 اپریل 2025 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے،مقتدر قوتوں کے اشاروں پر اٹھارہویں ترمیم کورول بیک کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں،بعض سیاسی جماعتوں نے مائنز اینڈمنرلز بل کاساتھ دینے میں غیر آئینی اقدامات کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ مقتدر قوتوں کے اشاروں پر اٹھارہویں ترمیم کورول بیک کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو فوری طور پرواپس لیا جائے کیونکہ غیرآئینی اقدامات سے ملکی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :