گجرات میں دلتوں پر ظلم، مودی سرکار کی بے حسی

مودی کے دور اقتدار میں میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ نچلی ذات کے ہندووں کی بھی زندگی اجیرن

جمعرات 17 اپریل 2025 20:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)گجرات میں دلتوں پر ظلم، مودی سرکار کی بے حسی ، مودی کے دور اقتدار میں میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ نچلی ذات کے ہندوو?ں کی بھی زندگی اجیرن ، دلتوں کے خلاف نفرت، تشدد اور تعصب پر ریاست گجرات کی پولیس بھی بے حس ہو چکی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند ہندوو?ں کے ہاتھوں دلتوں پر تشدد اب معمول کا حصہ بن چکا ہے، اونچی ذات کے نام نہاد ہندوو?ں نے دلتوں پر مظالم کرتے ہوئے تمام حدود پار کر دی، اونچی ذات کی لڑکی سے محض گفتگو کرنے پر دلت برادری کے نوجوان کو برہنہ کر کے گھمایا گیا، دلت کمیونٹی کے مطابق جب دلت عورت پر حملہ ہوتا ہے تو بھارتی پولیس ظالموں کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے، بی جے پی کے اقتدار میں دلت ہونا ہی جرم بن چکا ہے، انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت کمیونٹی کا کہنا تھا کہ؛ ہمارا بیجا خون بہایا جا رہا ہے ہمیں کب انصاف ملے گا، بھارت میں دلتوں کی آہ و بکا سننے والا کوئی نہیں، دلتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے گجرات کے رکن اسمبلی جمنیش میوانی ایک بار پھر مودی سرکار کے ظلم و ستم کو سامنے لے آئے ، جمنیش میوانی کا دعویٰ ہے کہ دلتوں کے خلاف تشدد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، دلتوں کے ساتھ بی جے پی کی تعصب بھری پالیسی پر جمنیش میوانی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا، جمنیش میوانی نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں گجرات میں دلتوں کے خلاف جرائم میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، بی جے پی کی گجرات میں دلتوں پر مظالم کی طویل داستان مودی سرکار کی بے حسی کی عکاسی کرتی ہے، اقلیتی برادری ہونے کے باعث دلتوں کے مسائل بی جے پی سرکارکے ایجنڈے میں شامل نہیں، انسانی حقوق کے نمائندے مارتن مکوان کا کہنا ہے کہ گجرات میں دلتوں کے خلاف بڑھتے تشدد پر حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، مودی سرکار کی جانب سے دلتوں کے ساتھ تعصب زدہ سلوک پر عدالتیں اور انتظامیہ بھی کوئی کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں، مودی سرکار نہ صرف دلتوں کے خلاف سنگین جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے بلکہ ان کے لیے انصاف کی فراہمی کو بھی روکنے کے تمام ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، دلتوں پر ہونے والے مظالم یہ ثابت کرتے ہیں کہ بھارتی معاشرے میں مذہب کی بنیاد پر طبقاتی نظام کی کھوکھلی جڑیں کتنی گہری ہیں۔