وزیرخارجہ اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر کابل جائیںگے

افغان حکام سے سرحد پار دہشت گرد بارڈر مسائل، مہاجرین کی واپسی سمیت مختلف امور پر بات کرینگے

جمعرات 17 اپریل 2025 21:26

وزیرخارجہ اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر کابل جائیںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)وزیرخارجہ اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر کابل جائیںگے،دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق وزارت کا منصب سنبھالنے کے یہ اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان ہوگا، وزیرخارجہ 19 اپریل بروز ہفتہ ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے ،اپنے دورے میں اپنے افغان ہم منصب سے باقاعدہ مذاکرات کریں گے،دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، بارڈر مسائل، مہاجرین کی واپسی سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت ہوگی۔