کلر سیداں ، پولیس نے مزید 11 افغانیوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سنٹر حاجی کیمپ منتقل کر دیا ہے

جمعرات 17 اپریل 2025 23:05

کلرسیداں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) افغان باشندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔کلر سیداں پولیس نے مزید 11 افغانیوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سنٹر حاجی کیمپ منتقل کر دیا ہے، کلرسیداں سے گرفتار ہونے والے افغانیوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افغانیوں میں 6 خواتین کے علاوہ مرسلین خان، ریاض خان،ارسلان،محمد آیان،آمین خان اور شیر محمد بھی شامل ہیں۔جبکہ 158 افغانی رضاکارانہ طور پر افغانستان روانہ ہو گئے۔ چوآ خالصہ سے 104 افغانیوں اور پانچ فیملیوں پر مشتمل 54 افراد پرائیویٹ گاڑیوں میں کلر سیداں سے افغانستان روانہ ہو گئے۔\378